کچرااٹھانے والی چینی کمپنی پرعالمی قوانین کی خلاف ورزی کاالزام

164

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میونسپل ورکرز ٹریڈ الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ جنرل سیکرٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت بلدیہ شرقی، جنوبی میں کام کرنے والی چائنیز کمپنی مسلسل انٹرنیشنل لیبرز لاز کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ بینک کی بجائے براہ راست تنخواہ کی ادائیگی سے کرپشن پروان چڑھ رہی ہے۔ 15000 تنخواہ والے ملازم کو 8 سے 12 ہزار، 30000 تنخواہ والے ڈرائیور کو 12 سے 18 ہزار تک تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔ جبکہ ڈیلی ویجرز، کنٹریکٹ ملازمین کو تقرر نامے، کنٹریکٹ لیٹر، ادارے کا شناختی کارڈ تک جاری نہیں کیا جارہا۔ ریڈ زون اور وی وی آئی پیز موومنٹ کے علاقوں ان کے رہائشی علاقوں میں غیرملکی افغانی، چیچن، بنگالی ملازمین کو تعینات کرکے سیکورٹی کے مسائل پیدا کیے جارہے ہیں۔ چائنیز کمپنی کی جانب سے ناتجربہ کار مکینک اور مستری ملازم رکھ کر سرکاری گاڑیوں کو ناکارہ بنایا جارہا ہے۔ معمولی خرابی پر کھڑی ہونے والی گاڑی کو ناتجربہ کاری کے باعث ہزاروں روپیوں کا خرچ بتاکر کھڑا کردیا جاتا ہے۔ بلدیہ جنوبی کے ایک لوڈر کو معمولی خرابی پر ایک ماہ قبل کھڑا کرکے لاکھ روپے سے زائد کا خرچ بتاکر لوڈر کھڑا کردیا گیا ہے، چائنیز کمپنی معاہدے کے تحت ملازمین کو کوئی بھی سہولت دینے سے منکر ہے۔ تجربہ کار، ہنرمند عملے کو بیکار بٹھادیا گیا ہے، انہوں نے ایم ڈی سولڈ ویسٹ سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ا