عظمت انصاری کی کتاب ’’ـ یادوں کے دریچے ‘‘کی تقریب اجرا

559

کراچی (پ ر)آرٹس کونسل آف پاکستان کی ادبی کمیٹی کے زیراہتمام معروف صحافی ومصنف عظمت انصاری کی کتاب ’’ـ یادوں کے دریچے ‘‘کی تقریب اجراء کا انعقاد منظراکبر ہال میںکیا گیا۔تقریب میں معروف شخصیات نے شرکت کی اور عظمت انصاری کی کتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ادبی دنیا کی معروف شخصیت پروفیسر سحر انصاری نے موقع پر عظمت انصاری کو ان کی کتاب کی تصنیف و اشاعت پر مبارکباد پیش کی اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا عظمت سے کافی گہرہ تعلق ہے اور میں ہمیشہ ان کوکہا کرتا تھا کہ آپ کو اپنی یادوں اور تجربات کے حوالے سے کتاب لکھنی چاہیے اور انکی کتاب پڑھ کر اندازا ہوتا ہے کہ انکی زندگی کتنی دلچسپ رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کتاب میں نے شروع سے آخر تک بے حد دلچسپی کے ساتھ پڑھی ہے اور اس کتاب کے چند واقعات میرے دل میں گھر کر گئے ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی اخلاق احمد کا کہنا تھا کہ عظمت صاحب کی اس کتاب نے مجھے بہت متاثر کیا ہے انکا گورکھ ہل کی دریافت کا واقعہ مجھے بے حد پسند آیا۔تقریب کی دوسری مہمان خصوصی صبوحہ خان نے کہاکہ ان کی کتاب پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک نہایت سادے اور سچے انسان ہیں۔عظمت انصاری کی تحریر سے اپنے والد اور زمین سے محبت واضح نظر آتی ہے۔ دیگر مقررین میںآصف انصاری اور سیدر خورشید علی بھی شامل تھے۔