ہنگورجہ ،طلبہ میں تدریسی کتب کی مفت تقسیم کرنے کی تقریب

197

ہنگورجہ(نمائندہ جسارت)محکمہ تعلیم کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول بنگل خان چانگ میں مختلف جماعت کے طلبا وطالبات میں تدریسی کتب مفت تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں تعلقہ آفیسر ایجوکیشن سوبھوڈیرو غلام سرور سہتو،ایس ایم سی چیئرمین غلام حسین چانگ ،اساتذہ غلام رسول چانگ ،غلام سرور بھٹو،رضا محمد بھٹو اورشفیع محمد چانگ و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے تعلقہ آفیسر غلام سرور سہتو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے تعلیم کی ترقی اور فروغ کیلیے کوشاں ہیں۔تعلیم معاشرے میں تبدیلی لاسکی ہے۔