حیدرآباد ،تھانہ پنیاری کی حدکے قتل کیس کا ملزم کراچی سے گرفتار

212

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پولیس کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری تھانہ پنیاری کی حد کے قتل کیس کا ملزم کراچی سے گرفتار مضر صحت مین پوری فروش گرفتار بھاری مقدار میں مین پوری و خام مال برآمد۔ تفصیلات کے مطابق SSP حیدرآباد سرفراز نواز شیخ کی ہدایت پر DSP پھلیلی کی زیر نگرانی SHO تھانہ پنیاری ایوب اوڈھو نے مخفی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ البیلا چوک سولجر بازار کراچی سیتھانہ پنیاری کے کرائم نمبر 80/2019 زیر دفعہ 302,34 PPC میں مطلوب اہم ملزم گرفتار کرلیاگرفتار ملزم عبدالرحمن عرف ڈبو ولد محمد ایوب قاضی سکنہ اسٹریٹ نمبر 2 فائر بریگیڈ حیدرآبادSHO تھانہ پنیاری ایوب اوڈھو نے مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے یاسین شادی ھال نورانی بستی کے قریب ریڈ کر کے مضر صحت مین پوری فروش کو گرفتار کرکے مین پوری اور خام مال برآمد کرلیا گرفتار ملزم شاہ زیب ولد غلام محمد قریشی سکنہ شاہد ہوٹل چوک پریٹ آباد حیدرآبادبرآمدگی 500 تیار مضر صحت مین پوری ایک کٹا مضر صحت مین پوری کا خام مال برآمد درج مقدمہ ملزم کے خلاف تھانہ پنیاری میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔