رشوت نہ دینے پر اہلکار نے رکشا ڈرائیور کا 2ہزار کا چالان کردیا

177

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، اے آئی جی نے کسی بھی رکشا ڈرائیور کا 200روپے سے زائد کا چالان کرنے سے منع کیا تھا،سول اسپتال کے قریب مبینہ رشوت نہ دینے پر رکشا ڈرائیور کا بھاری چالان کر دیا۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ دستاویزات پوری ہونے کے باوجود چالان کیاگیا ،انصاف نہ ملاتو خودسوزی کرلوںگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس میں اصلاحات کے لیے کوششوں کا اثر ٹریفک پولیس پر دکھائی نہیں دے رہا ہے، اے آئی جی امیر شیخ نے حکم جاری کیا تھا کہ کسی رکشا ڈرائیور کا100یا150سے زیادہ چالان نہ کیا جائے۔تاہم ٹریفک اہلکار نے رشوت نہ دینے پر ایک رکشا ڈرائیور کا بھاری چالان کر دیا۔ ڈرائیور یاسر کا کہنا ہے کہ انصاف نہ ملا تو خود سوزی کر لوں گا۔