ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، عمران نقشبندی

209

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ان کے ایماء پر قانون ناموس رسالت میں ترمیم کرنے والوں کی علماء مشائخ و شمع رسالتﷺ کے پروانے اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے سزائے موت کو عمر قید میں بدلنا قانون کو غیر موثر کرنے کی سازش ہے حکومت ایسی حرکتوں سے باز رہے ایسا مطالبہ پیر کے روز علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے اجلاس منعقدہ آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا میں پاس کی گئی قرارداد میں کیا گیا جس کی صدارت مرکزی چیئرمین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کی۔ اجلاس میںمرکزی صدر پیر غلام غوث محی الدین ، پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری ، محترمہ سیدہ حاجرہ حقانی سجادہ نشیں دربار حقانی ، پروفسیر ڈاکٹر مہربان نقشبندی ،پروفیسر ڈاکٹر سعید، سید مسرور ہاشمی، مفتی فیض الہادی، علامہ سید محسن کاظمی، محمد شاہ بخاری، دربار حقانی کے خلیفہ مجتبیٰ حسنین، شجاعت احمد صدیقی، احمد مہران گورایا ایڈووکیٹ، پروفیسر سعید ڈاکٹر محمود عالم آسی اور دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر پاس کی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ عشق رسولﷺ اور ناموس صحابہ کے تحفظ کے بغیر ہمارا ایمان نا مکمل ہے اور نبی پاکﷺ اور صحابہ کرام ؓ کی ناموس پر کسی بھی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔