لانڈھی وبھینس کالونی میںلوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2افرادزخمی

246

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لانڈھی کے علاقے مرتضی چورنگی کے قریب نجی گارمنٹ فیکٹری کے پاس لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان نے گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کردیا ، جسے ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں زخمی کی شناخت 30 سالہ محمد زاہد ولد محمد انور کے نام سے ہو ئی۔ سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 8 پر ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان نے گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کردیا۔