منی بس نے 2راہ گیروں کوکچل دیا ایک جاںبحق ، دوسرازخمی

253

کراچی(اسٹاف رپورٹر)موچکو تھانے کی حدودمیںتیز رفتار منی بس نے دو راہگیروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریکسیو ایمبو لنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک شخص دم توڑ گیا۔ ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 50سالہ ذولفقار ولد علی محمد کے نام سے کی گئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت 31سالہ فاضل ولد باز محمد کے نام سے کی گئی ہے ۔