تیسر ٹائون میںپلاٹوںکی قرعہ اندازی  19 جولائی کوکرانے کافیصلہ

256

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سعید غنی کی زیر صدارت ایم ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں تیسر ٹاؤن اسکیم45 میں مختلف کیٹیگری کے19699پلاٹس کی قرعہ اندازی19 جولائی کی سہ پہر3 بجے کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نے سختی سے ہدایات دی ہیں کہ قرعہ اندازی سے قبل پچھلی اسکیم کے ترقیاتی کاموں، تمام یوٹیلیٹی کی فراہمی، روڈ نیٹ ورک سمیت تمام کی مکمل فزیبلیٹی رپورٹ بھی انہیں پیش کی جائے۔ وزیر بلدیات سندھ نے ایم ڈی اے کے حکام کو یہ بھی ہدایات دی گئی ہے کہ کے سی آر کے متاثرین کو ایم ڈی اے کی اسکیموں میں پلاٹس کی فراہمی کے لیے بھی رپورٹ بنائی جائے تاکہ سندھ حکومت اگر کے سی آر کے متاثرین کو پلاٹس کی فراہمی چاہے تو وہ ایم ڈی اے کی اسکیموں میں کرسکے۔ جلاس میں صوبائی وزیر نے ایم ڈی اے کے افسران کو سختی سے ہدایات دی کہ صرف قرعہ اندازی ہی نہیں بلکہ گزشتہ اور موجودہ دونوں اسکیموں پر تیزی سے کام کیا جائے۔