ڈپٹی کمشنر دکی نے یوتھ کمپلیکس کا افتتاح کردیا

240

دکی(آئی این پی)ڈپٹی کمشنر دکی عبدالناصر دوتانی نے دو کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے یوتھ کمپلیکس کا افتتاح کردیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ ,رسالدار میجر لیویز علی محمد شادوزئی,امان اللہ ,دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر اور دیگر بھی موجود تھے.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دکی عبدالناصر دوتانی نے کہا کہ دو کروڑ روپے کی لاگت سے یوتھ کلب مکمل ہوگیا ہے .انہوں نے کہا کہ کلب میں جیم سنٹر کھولا جارہا ہے جسکے لیے سامان پہنچ گیا ہے .انہوں نیکہا کہ بہت جلد کلب میں دیگر ان ڈور گیمز بھی شروع کرلینگے. انہوں نے کہا کہ یہ دکی میں میرا اخری افتتاح ہے .مجھے جو عزت میرے تعیناتی کے دوران میرے اسٹاف اور علاقے میں بسنے والے اقوام نے دی ہے میں انہیں نہیں بلا پاوں گا. انہوں نے کہا کہ میرے تعیناتی کے دوران دکی کے میڈیا نے بھی بھر پور ساتھ دیا میں انکا بھی مشکور ہوں۔آخر میں قبائلی رہنماہ حنیف خان ناصر کی جانب سے دیے گئے چائے پارٹی میں انہوں نے شرکت کی.چائے پارٹی میں دکی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری فرید خان کاکڑ ,سینئر نائب صدر رحمت اللہ موسی خیل ,ڈپٹی جنرل سیکرٹری سہیل سیال اور دیگر قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔