سبی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے

179

سبی (آئی این پی)جمہوری وطن پارٹی کے سینئر رہنما عبدالرحمن بگٹی نے کہا ہے کہ سبی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے طلباء ناشتے کے بغیر اسکول جانے پر محبور ہیں شدید سردی میں شہری مسائل کا شکار ہورہے ہیں سوئی گیس انتظامیہ کو بار ہا شکایت کی گئی ہے مگر سوئی گیس انتظامیہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اعلیٰ حکام سبی میں گیس پریشر میں کمی کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سبی شہر کے کئی علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث خواتین کو کھانا بنانے کیلیے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ سبی وگردونواح میں سردی کی شدید کے باوجود گیس پریشر میں کمی سے خواتین و شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں سبی شہر میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے چائے کو بننے میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں جبکہ صبح سویرے اسکولوں میں جانے والے بچے خواتین سرکاری ملازمت پیشہ افراد بغیر ناشتے کیے کام پر جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں انہوں نے سوئی گیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی میں گیس پریشر کی کمی کو دور کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔