پی ٹی آئی نے حکمرانوں اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کردیے ہیں

220

پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت ، لائیو سٹاک و امداد باہمی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکمرانوں اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرکے تاریخ رقم کردی ہے ،فرسودہ سیاسی کلچر کو ختم کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشار کلچر کو متعارف کرا دیا ہے، تحریک انصاف نے عوام دوست پالیسیوں، نظام میں بہتری، عوام میں شعور بیدار کرنے اور انہیں حقیقی معنوں میں بااختیار بنانے کی وجہ سے عوامی پزیرائی حاصل کی اور صوبے میں دوبارہ پہلے سے زیادہ اکثریت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائی، صوبے میں بڑے ترقیاتی پراجیکٹس کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس سے یہاں کے عوام مستفید ہوں گے اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے آبائی علاقہ پی کے8 گاؤں شور میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور اسے مستحکم کرنے اور غریب عوام کو اوپر لانے کی بات کی اور اس سلسلے میں موثر اقدامات کیے ،عوام نے تحریک انصاف کے منشوروزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا اور باریاں بدلنے والوں کا مکمل صفایا کیاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق سابق حکمرانوں کی کرپشن، رشوت، سفارش کلچر اور اداروں میں سیاسی مداخلت جیسی خرافات کا خاتمہ کیاہے اور قابل عمل اصلاحات کے ذریعے ایک دیرپا اور شفاف نظام کی بنیاد رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک غریب عوام کو ان کے حقوق نہیں ملتے۔