سوئی گیس لو پریشر کے خاتمے کے لیے حکام کو طلب کر لیا گیا

219

پشاور(آئی این پی )ممبر قومی اسمبلی سوات سلیم الرحمن نے سوئی گیس لو پریشر کے خاتمے کیلیے حکام کو طلب کر لیا ، دو دن میں 12 انچ پائپ لائن کو اوڈیگرام گیس اسٹیشن سے جائنٹ کرنے کے بعد مسئلہ حل ہو جائے گا ، ایس این جی پی ایل کے پراجیکٹ ایکسیئن نے ممبر قومی اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دیدی،ایم این اے سلیم الرحمن نے ایکسیئن ہائی وے کو بھی سلام پور گیس لائن بچھانے کیلیے این او سی جاری کرنے کی ہدایت کر دی اور اس کے ساتھ ہی محکمہ ہائی وے اور سوئی گیس حکام سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کرتے ہوئے واضح کیا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کو برق رفتاری کے ساتھ مکمل کیاجائے تاکہ عوام کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔ممبر قومی اسمبلی سوات سلیم الرحمن نے اپنی رہائش گاہ واقع گل کدہ سوات میں سوئی گیس لو پریشر کے خاتمے اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے حکام کو طلب کرکے ان سے وضاحت مانگ لی جس پر ایس این جی پی ایل کے پراجیکٹ ایکسیئن انجینئر سہیل نے بتایا کہ دو دنوں کے اندر 12 انچ پائپ لائن جو کہ مردان سے 104 کلو میٹر تک بچھایا گیا ہے کو اوڈیگرام کے مقام پر گیس اسٹیشن سے جائنٹ کر لیا جائے گا جس سے پورے سوات میں سوئی گیس لو پریشر اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی ہو جائے گا انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پائپ لائن پر برق رفتاری کے ساتھ کام جاری ہے اور تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن نے ایکسیئن ہائی وے سجاد خان کو بھی اسلام پور سوئی گیس لائن بچھانے کیلیے اجازت نامہ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر سلام پور اور ملحقہ علاقوں کو سوئی گیس لائن بچھانے پر کام شروع کیا جائے اور برق رفتاری کے ساتھ اس منصوبے کومکمل کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ سوئی گیس اور بجلی کے حوالے سے منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور کام میں مقدار اور معیار پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
ملتان، بدنام ڈکیت گینگ نعیم عرف ناگی کے سرغنہ سمیت4کارند ے گرفتار
ملتان(آئی این پی ) پولیس نے ملتان میں کارروائی کر کے ڈکیت گینگ کے چار کارندوں کو گرفتارکر لیا ۔ ملتان پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت گینگ نعیم عرف ناگی کے سرغنہ سمیت 4افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکلیں ، موبائل فون اور ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔