فلمساز دین محمدکی جائدادشریعت کے مطابق تقسیم کریں گے،چیف جسٹس

381

لاہور (آن لائن)چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ماضی کے معروف فلمساز چودھری دین محمد کا نام خراب نہیں ہونے دوں گا۔ان کی وارثتی جائداد فروخت کروا کر حقیقی وارثین میں شریعت کے مطابق تقسیم کرنے کے لیے جائداد کا تخمینہ لگوانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے چودھری دین محمد کی بیٹی قمر النسا کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکا موقف تھا کہ والد نے رتن سنیما لاہور اور ریگل سنیما شیخوپورہ کی جائداد ورثے میں چھوڑی ، بھائی کے ورثا جائداد میں سے حصہ نہیں دے رہے۔