مخالفین کی حیثیت ٹشو پیپر سے زیادہ نہیں، مریم نواز 

566

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ مخالفین کی حیثیت ٹشو پیپر سے زیادہ نہیں، یہ کیسی نااہلی ہے؟ نواز شریف نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، کوئی پریس کانفرنس میاں صاحب کا نام لیے بغیر مکمل نہیں ہوتی، مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں ،نیب کو مقدمے میں کچھ نہیں ملا، گواہوں کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے، گواہوں کو یہ بھی نہیں پتا کہ وہ کس چیز کی گواہی دینے آئے ہیں مخالفین بار بار عدالت عظمیٰ میں اپنا مؤقف بدلتے ہیں، عمران مانتا  ہے کہ آف شور کمپنی میری ہے لیکن عدالت نہیں مانتی ۔لاہور میں 1083 خاندانوں کی 99سالہ لیز بحال کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عوام سے کیے وعدے پورے کیے، دن رات ایک کر کے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا ، مخالفین کی بے چینی تو دیکھو، بات کرنے کے لیے کوئی ایشو نہیں ملتا تو چھپتے پھرتے ہیں، نواز شریف نے عوام کی خاطر دن رات محنت کی اور ایک ایک وعدہ پورا کر دیا ۔یہ کیسی نااہلی ہے کہ آپ کی کوئی پریس کانفرنس جلسہ اور میٹنگ نوازشریف کا نام لیے بغیر مکمل ہی نہیں ہوتی یہ کسی نااہلی ہے کہ پورے ملک کی سیاست نوازشریف کے اردگرد گھومنے لگی ہے ۔اس نااہلی سے نوازشریف کمزور ہوا یا مضبوط ہوا ہے؟4مرتبہ نوازشریف پر کیس بنتا ہے کچھ نہیں نکلتا تو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجتے ہیں تو وہاں سے بھی کچھ نہیں نکلتا تو تیسری جگہ بھیجتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا والد جدی پشتی کاروباری تھا کیا وہ یہ فلیٹس نہیں خرید سکتا تھا ۔عمران خان کہتے ہیں یہ آف شور میری ہے مگر عدالت کہتی ہے یہ کمپنی آپ کی نہیں ہے ۔