این آر او کا سہارا لینے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں، عامر صدیقی

529

راولپنڈی(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار و ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کہا کہاین آر او کا سہارا لینے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں اب انہیں قتل و غارت اور لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔ 2017ء کا سورج غروب ہوتے ہوئے یہ پیغام دے رہا ہے کہ 2018ء تبدیلی کا سال ہے اور غریبوں ، مجبوروں اور مظلوموں کو ان کا حق ضرور ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عامر صدیقی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا سوچنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں پیپلز پارٹی ان لاڈلوں کو کسی صورت نہیں چھوڑے گی آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو ہونگے نوازشریف اور انکے ہمنواؤں کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا، ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لیے ہماری جانیں بھی قربان ہیں ۔