کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس سے بدتمیزی کرنے والے وکیل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالت نے پولیس کو وکیل خواجہ شمس الا سلام کے خلاف غیر قانونی اقدام سے روک دیا،عدالت نے وکیل کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ،آئی جی سندھ،ڈی آئی ساؤتھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے،عدالت نے 8جنوری تک فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے وکیل کو اس کے خلاف درخشاں تھانے میں درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا ہے۔
گزار خواجہ شمس الاسلام کا کہنا تھا کہ پولیس نے میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد عدالت کی اجازت کے بغیر مقدمہ درج کیا، عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد نامعلوم مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرنا چاہتی ہے،پولیس افسران، پی پی رہنما ذاتی رنجش کے باعث نشانہ بنانا چاہتے ہیں، درخواست کی سماعت چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں کی۔