ٹوئٹر کااپنی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

440

 سماجی میل جول کی معروف ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پیغام رسانی کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے اب ایڈیٹ بٹن متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت صارفین اب اپنے پیغام کی تدوین موثر انداز میں کرنے کے قابل ہوسکیں گے جبکہ سپیلنگ کی چیکنگ اورایڈیٹنگ کی دیگر سہولیات کو بھی بہتر بنایا جائیگا۔

ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس ضمن میں گزشتہ روز 6گھنٹے سے زائد وقت تک صارفین کو پیغامات بھیجنے پر صرف کیا اوران سے اس حوالے سے ان کی رائے طلب کی گئی جس کے جواب میں انہیں لاکھوں کی تعداد میں فیڈ بیک موصول ہوئی۔ٹوئٹر نے اب صارفین کی رائے اورتجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے ویب سائیٹ کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کا اعلان کیاہے۔