پاک فضائیہ کا طیارہ زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

560

کوئٹہ:پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ زائرین کو دالبندین سے لے کر اسکردو پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کوویڈ 19 یعنی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے اسی سلسلے میں پاک فضائیہ کا طیارہ سی 130 دالبندین (بلوچستان) سے زائرین کو لیکر اسکردو پہنچا۔

زائرین کو پاک ایران سرحد پرواقع تافتان قرنطینہ سینٹرمیں عارضی طور پر رکھا گیا تھا جہاں انہوں نے بہترین سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا اور اس خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچنے پر پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کے انہی طیاروں کے ذریعے اب تک چین سے کئی ٹن طبی اور امدادی سامان پاکستان لایا جاچکا ہے اور پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔