پناہ گزینوں کو ترکی سے شمالی شام منتقل کیا جائے گا،ترک صدر

332

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ ترکی میں موجود شامی پناہ گزینوں کو شمالی شام منتقل کیا جائے گا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ترک صدر نے لکھا ہے کہ ان کا ملک شام کے اندر 44 کلو میٹر کے رقبے پر ایک سیف زون قائم کرے گا جہاں پر پناہ گزینوں کو منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ “عالمی برادری نے شامی پناہ گزینوں کی ذمے داری اٹھانے کے سلسلے میں مدد سے متعلق میری درخواست پر کان نہیں دھرے جس کے سبب میں نے شام کے شمال مشرق میں(سیف زون سے متعلق)ایک منصوبہ بنایا”۔

ترک صدر نے یورپی ممالک کو ایک بار پھر اس بات کا مورد الزام ٹھہرایا کہ وہ شامی پناہ گزینوں کے معاملے میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔

ایردوآن نے کہا کہ “پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے متبادل منصوبہ نہ ہونے پر عالمی برادری کو چاہیے کہ ہمارے ساتھ ملکر کام کرے یا پھر پناہ گزینوں کو قبول کرنا شروع کردے”۔