کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل 

20

لاہور(جسارت نیوز )گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام لاہور ایسٹ زون کے سب سے بڑے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ۔چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں مغلپورہ جم خانہ کرکٹ کلب نے دھرمپورہ جم خانہ کو 41رنز سے شکست دے دی ۔البلال گراؤنڈ پر دھرم پورہ جم خانہ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مغل پورہ جم خانہ نے مقررہ 35اوورز میں6وکٹوں پر 257رنز بنائے،علی شاہد 94،عاصم ناز 80،انٹر نیشنل کرکٹر نعمان انور 53رنز بناکر نمایاں رہے ۔دھرمپورہ جم خانہ کرکٹ کلب کی طرف سے رحمان قادر نے 3 ،ارسلان بٹ نے2 اور محمد زاہد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔جواب میں دھرم پورہ جم خانہ کی ٹیم 35اوورز میں 9 وکٹوں پر 211رنز بناسکی ،اسامہ 37،عبد الباسط33،فرمان 32اور رحمان قادر 31رنز بناکر نمایاں رہے ۔مغل پورہ جم خانہ کی طرف سے حارث بشیر نے 3 ،شاہ رخ علی نے2 جبکہ عدنان دانش ،نعمان انور اور سہیل ادریس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔میچ میں عمدہ کارکردگی پر علی شاہد کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔اس میچ میں خرم صدیق اور عابد حسین نے امپائرنگ جبکہ وارث بشیر نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے ۔مغل پورہ جم خانہ سے پہلے گولڈن سٹار ،گڑھی شاہوجم خانہ اورینگ لکی سٹار کلب کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں ،ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 23اور 24نومبر کو ایل سی سی اے گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل کلر کٹ میں سفید گیند کے ساتھ کھیلے جائیں گے ۔ٹیموں کو کلر کٹس ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے فراہم کی جائیں گی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ