مصباح الحق اسلام آباد یونائٹیڈ کی پی ایس ایل میں فتح کیلیے پرامید

47

دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ سے زیادہ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق نے مزید کہا کہ ان پر انٹرنیشنل کرکٹ اور قیادت کے حوالے سے دباؤختم ہو چکا ہے۔ کرکٹ جاری رکھنے کے سوال پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انھیں پاکستان سپر لیگ میں اپنی کارکردگی دیکھ کر یہ اندازہ ہو جائے گا کہ وہ ٹیم کے لیے کتنے کارآمد ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اس مرتبہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی فتح کے لیے پرامید ہوں ۔مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی پی ایس ایل جیتی تھی تاہم دوسری پی ایس ایل میں ان کی ٹیم کراچی کنگز سے دوسرے کوالیفائنگ فائنل میں ہار گئی تھی۔ اس بار تمام ٹیموں کے کھلاڑی اچھے ہیں اور توازن نظر آتا ہے۔
اور انھیں یقین ہے کہ پچھلے 2 برسوں کی طرح اس بار بھی یہ اچھا ٹورنامنٹ ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ