ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ2019ءکی آرگنائز کمیٹی کے اعزاز میں پروقار ظہرانے کی تقریب کا انعقاد

ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ آرگنائز کمیٹی کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پرشرکاء کا لیا گیا گروپ فوٹو

کراچی (رپورٹ : عارف میمن )ڈیفکلیریا(ڈیفنس کلفٹن رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ) کی جانب سے ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر ڈیفکلیریا کی جانب سے ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ءآرگنائز کمیٹی کے اعزاز مےں مقامی ہوٹل میں ایک پروقارظہرانے کا انعقاد کیاگیا ۔

ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ آرگنائز کمیٹی کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں ڈیفکلیریا کی جانب جوھراقبال کو پھول پیش کیے جارہے ہیں

جس میں ڈیفکلیریا کے اسپورٹس سیکرٹری آصف عصمت،ڈیفکلیریا کے سیکریٹری جوہر اقبال ،عمران زمان میڈیا سیکریٹری ودیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر آصف عصمت کا شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کوئی آسان کام نہیں تھا، لیکن تمام 29ارکان کی دن رات انتھک محنت نے اس مشکل کام کو انتہائی آسان بنایا اور میں اس موقع پر ان کاخصوصی طورپر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی محنت کے بدولت ہم ایک شاندار ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کرانے میں کامیا ب ہوئے۔

ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ آرگنائز کمیٹی کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں ڈیفکلیریا کی جانب آصف عصمت کو پھول پیش کیے جارہے ہیں

آصف عصمت نے مزید کہاکہ اس تمام کاموں میں فائنانس کمیٹی کا رول انتہائی اہم رہا ہے، اگر فنائنس کمیٹی اپنا کردار ادا نہ کرتی تو شاید ہم کچھ بھی نہ کرپاتے۔ ان کے فنڈز کے بدولت ہی ہم کامیاب ہوئے جس پرمیں فنائنس کمیٹی کا بھی شکرگزار ہوں۔

اس کے ساتھ ساتھ میں ان تمام سیکریٹریز کا بھی مشکور ہوں جنہوںنے ٹورنامنٹ کی کامیابی میں اپنا اہم کردار اداکیا۔ اس موقع پر انہوںنے کامیاب ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کی ۔ آخر میں معززشرکاءمیں شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔

تقریب کی مزید تصویری جھلکیاں

 

حصہ