ڈیفکلیریا الیکشن ،نورابریجو صدر،جوہر اقبال سینئر نائب صدر اورعمران امان اللہ نائب صدر کلفٹن منتخب

 

ڈیفکلیریا الیکشن ،نورابریجو صدر،جوہر اقبال سینئر نائب صدر اورعمران امان اللہ نائب صدر کلفٹن منتخب
پی پی اے گروپ نے الیکشن میں اہم سیٹوں پر کامیابی سمیٹ کر پہلی پوزیشن پر حاصل کرکے انتخابی معرکہ سر کرلیا
نائب صدر ڈیفنس،جنرل سیکریٹری ، ،فنانس ،میڈیا ،کوآرڈینیٹر اورایجوکیشن سیکریٹری کی نشستوں پر پی پی اے کا راج
یونٹی گروپ سینئر نائب صدر ڈیفکلیریا،نائب صدر کلفٹن سمیت 5سیکرٹریز کی سیٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی
کراچی (رپورٹ : محمد عارف میمن) ڈیفکلیریا الیکشن 2019کا معرکہ پی پی اے گروپ نے سرکرلیا۔ صدر،جنرل سیکریٹری ،نائب صدر ڈیفنس ،فنانس سیکریٹری ،میڈیا سیکریٹری ،کوآرڈینیٹر سیکریٹری ،ایجوکیشن سیکرٹری سمیت کونسلر کی 4نشستیں بھی حاصل کرلیں۔ ڈی اے ون ،ڈی اے 6،ڈی اے 10اورڈی اے 12سے پی پی اے کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرکے انتخاب بھاری اکثریت سے جیت لیا۔ جب کہ دوسرے نمبر پر یونٹی گروپ نے کامیابی حاصل کی ۔ یونٹی گروپ نے سینئر نائب صدر ،نائب صدر کلفٹن ،جوائنٹ سیکرٹری ،اسپورٹس سیکریٹری ،ویلفیئر سیکرٹری ،سوشل سیکرٹری اور لائزن سیکریٹری کے سیٹیں جیتنے میںکامیاب رہی ۔ اس کے ساتھ ہی 6نشستیں کونسلرز کی بھی حاصل کیں ہیں جن میں ڈی اے 3،ڈی اے 4،ڈی اے 5،ڈی اے 9،سی اے 1،سی اے 2اور سی اے 3کی نشستیں شامل ہیں۔جب کہ ڈی اے 2سے یونٹی گروپ کے امیدوار نے بلامقابلہ ہی سیٹ اپنے نام کررکھی ہے۔ تیسرے نمبر پر ٹی آر جی گروپ نے محض دو کونسلر ز کی سیٹیں ہی حاصل کرنے میںکامیاب ہوسکی ہے۔ جس میں ڈی اے 8اورسی اے 3کی نشستیں حاصل کیں۔ جب کہ ڈی اے 7ڈی اے 11کی کونسلر ز کی نشستوں کے نتائج روک دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفکلیریا الیکشن 2019ءمیں پی پی اے گروپ نے سب سے بڑی کامیابی حاصل کرکے ڈیفکلیریا الیکشن 2019ءکا معرکہ سر کرلیا۔ پی پی اے گروپ نے صدر ،جنرل سیکریٹری ،نائب صدرڈیفنس ،فنانس سیکریٹری ،میڈیا سیکریٹری ،کوآرڈینیٹر سیکریٹری ،ایجوکیشن سیکریٹری سمیت کونسلرز کی 4نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹ لی ہے۔ جب کہ مدمقابل یونٹی گروپ کو اس مرتبہ اہم سیٹوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ تاہم سینئر نائب صدرڈیفکلیریاور نائب صدر کلفٹن کی سیٹ یونٹی گروپ نے حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیکریٹری کی نشستوں پر یونٹی گروپ کو جوائنٹ سیکرٹری ،اسپورٹس سیکریٹری ،ویلفیئر سیکرٹری ،سوشل سیکرٹری اورلائزن سیکرٹری کی نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یونٹی گروپ نے 15کونسلرز کی نشستوں میں سے 9سیٹیں اپنے نام کیں۔ ٹی آر جی گروپ سب سے آخر میں رہا جس نے محض کونسلرز کی دو سیٹوں پر قبضہ جمایا۔ نومنتخب صدرڈیفکلیریا نور اے ابریجو نے اپنے ایک بیان میں تمام معززممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں نے مجھ پر اعتماد اور پیار کا اظہار کرتے ہوئے اپنے قیمتی ووٹ سے مجھے ذمہ داری سونپی اور کامیاب ہونے میں اپنا مثالی کردار ادا کیا جس پر میں تمام ڈیفکلیرینز کا مشکور ہوں ۔ انہوںنے مزید کہاکہ موجودہ صورت حال میںمستقبل کے تحفظ کے لیے تبدیلی ہی واحد ذریعہ ہے اورآپ سب نے یہ ثابت کردیا کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی آگئی ہے۔ دوسری جانب صدر ڈیفکلیریا راجا مظہر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ میں نومنتخب تمام امیدواروں کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوںنے ووٹنگ میں حصہ لے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اورمیں تمام معزز ممبران کا مشکور ہوں کہ انہوں نے یونٹی گروپ کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا۔ اس کے ساتھ ساتھ راجا مظہر حسین نے ڈیفکلیریا کے نومنتخب صدر نور اے ابریجو کو بھی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ جس طرح انہوںنے صدر کی حیثیت سے ڈیفکلیریا کی خدمت میںکوئی کسر نہیں اٹھارکھی تھی اسی تسلس…

حصہ