ڈیفکلیریا سپرلیگ منیجنگ کمیٹی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ڈیفکلیریا کے صدر راجا مظہر حسین ڈیفکلیریا سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے ڈیفکلیریا منیجنگ کمیٹی کے ممبران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں ۔ اس موقع پر آصف عصمت ،راجا کامران،ثاقب شاھ،معاذ لیاقت ودیگر بھی موجود ہیں

 

کراچی (رپورٹ :محمد عارف میمن )ڈیفکلیریا کی جانب سے ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز اورشاندار اختتام انتظامیہ کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ءکا انعقاد بلاشبہ کوئی آسان کام نہیں تھا تاہم جس محنت اورلگن سے منیجنگ کمیٹی نے اسے احسن طریقے سے سرانجام دیا وہ قابل تحسین ہے،ایونٹ کے شاندار انعقاد پر میں پوری انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

ان خیالات کااظہار ڈیفکلیریا کے صدر راجا مظہر حسین نے ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ کی منیجنگ کمیٹی کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب میں کیا۔ راجا مظہر نے مزید کہاکہ ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا مقصد شہر کی رونق دوبارہ بحال اورکراچی کابہترین امیج دنیا کے سامنے لانا تھاجس میں ہم کامیا ب ہوئے ہیں ۔

بلاشبہ یہ ایک محنت طلب کام تھا لیکن جس انداز میں منیجنگ کمیٹی نے اسے سرانجام دیا اور سہل بنایا اس پر میں پوری انتظامیہ کامشکورہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنے کاموں میں ہر وقت مصروف رہتے ہیں اس میں ذرا وقت نہیں ملتاکہ کچھ اپنے لیے بھی سوچیں۔

تاہم ہمیں شدت سے اس بات کا احساس تھا کہ ہمارے ساتھ جڑے لوگ تفریح چاہتے ہیں جس پر منیجنگ کمیٹی نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مشورہ دیا اور اسے پورا بھی کرکے دکھایا اوریہ سلسلہ آج سے نہیں بلکہ دو تین سال سے چل رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے ذریعے ایک تو ہم اپنی صحت پر بھی توجہ دے سکتے ہیں دوسری طرف ہم کراچی کے شہریوں کو بھی تفریح کا موقع فراہم کرسکتے ہیں اس کے ساتھ کراچی کے سوفٹ امیج کو بھی دنیا کے سامنے لانے کا موقع میسر آسکتا ہے ۔ یہ وجہ ہے کہ ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ کا ہر سال احسن طریقے کے ساتھ منعقد ہونا قابل تعریف ہے۔

اس موقع پر ڈیفکلیریاکے اسپورٹس سیکریٹری آصف عصمت ،جنرل سیکریٹری ڈیفکلیریا جوہر اقبال سمیت دیگر اراکین ڈیفکلیریا نے بھی خطاب کیا۔ آخر میںڈیفکلیریا کے صدر راجا مظہر نے منیجنگ کمیٹی کے اراکین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

حصہ