قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

320

 

پھر جب وہ اپنی (عدت کی) مدت کے خاتمہ پر پہنچیں تو یا انہیں بھلے طریقے سے (اپنے نکاح میں) روک ر کھو، یا بھلے طریقے پر اْن سے جدا ہو جاؤ اور دو ایسے آدمیوں کو گواہ بنا لو جو تم میں سے صاحب عدل ہوں اور (اے گواہ بننے والو) گواہی ٹھیک ٹھیک اللہ کے لیے ادا کرو یہ باتیں ہیں جن کی تم لوگوں کو نصیحت کی جاتی ہے، ہر اْس شخص کو جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو جو کوئی اللہ سے ڈرتے ہوئے کام کرے گا اللہ اْس کے لیے مشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کر دے گا۔ (سورۃ الطلاق:2)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: ’’رمضان کے لیے جنت کو شروع سال سے اگلے سال تک سجایا جاتا ہے پھر جب رمضان کا پہلا دن ہوتا ہے تو ایک مخصوص ہوا عرش خداوندی کے نیچے سے جنت کے پتوں سے گزرتی ہوئی خوبصورت حوروں تک پہنچتی ہے تو وہ عرض کرتی ہے اے پروردگار! ہمارے لیے اپنے بندوں میں سے ایسے جوڑے منتخب فرما جن سے ہماری آنکھوں کو ٹھنڈک نصیب ہو اور ان کو ہمارے ذریعہ سے آنکھوں کا چین نصیب ہو (بہیقی فی شعب الایمان)