مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی

438

سرینگر (آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔ سری نگر میں بھارتی فوج کے کرنل سندیپ بھگت نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،سرینگر میں ہی ایک اہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلیجبکہ ایک اور واقعے میں فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی۔ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ کے باعث 2007 سے تاحال خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں 473 سے زائد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔