لاہور: 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں جماعت اسلامی نے سندھ اور مرکز میں سینیٹ انتخاب سے غیر حاضر رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نومنتخب سینیٹر اعجاز چوہدری نے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم سے لاہور میں اہم ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہوئی، پی ٹی آئی رہہنما نے جماعت اسلامی سے سینٹ انتخابات میں میں ووٹ اور سپورٹ کی درخؤاست کی، تاہم جماعت اسلامی کے رہنما امیرالعظیم نے ووٹ دینے سے معذرت کرلی
امیر العظیم نے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کی حد تک پی ڈی ایم کا ساتھ دیں گے، اور کے پی میں پی ڈی ایم ہماری خاتون امیدوار کو ووٹ دے گی، جب کہ ہم جنرل، ٹیکنوکریٹ اور اقلیتی نشست پر ان کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سندھ میں جماعت اسلامی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم صاحب کا سینٹ کے انتخابات پر موقف @JIPOfficial @JamaatWomen @JIYouthOfficial pic.twitter.com/QLpxPvVN85
— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) March 1, 2021
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ جماعت اسلامی سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی اپیل کی تھی تاہم انہوں نے تعاون اور حمایت سے انکار کردیا۔