27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں شکست کھا کر پاک سرزمین پر گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاک فوج کو کیا بیان دی تھا؟ ابھی نندن کا خصوصی بیان سامنے آگیا۔
بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اپنے بیان میں کہا کہ پیراشوٹ سے نیچے آتے ہوئے میں نے دونوں ملک دیکھے، اوپر سے مجھے دونوں ممالک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا، گرنے پر پتہ نہیں تھا میں پاکستان میں ہوں یا اپنے دیس بھارت، مجھے دونوں ملک ایک جیسے ہی لگتے تھے۔
ابھی نندن نے کہا کہ پاک فوج کے کپتان نے مجھے ان لوگوں سے بچایا، وہ یونٹ تک لے کر گئے، جہاں مجھے طبی امداد دی گئی، اس کے بعد مجھے اسپتال لے جایا گیا جہاں میرا معائنہ ہوا، پاکستان آرمی ایک پروفیشنل فورس ہے۔
بھارتی پائلٹ نے کہا کہ پاک فوج کی دلیری سے بہت متاثر ہوا، مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ امن ہونا چاہیئے، لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا، مجھے نہیں پتہ کہ امن لانے کیلئے کیا کرنا چاہیئے۔
ابھی نندن نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ آپ کو پتہ نہ مجھے پتہ ہے۔ ہمیں تھوڑا آرام سے سوچنا ہے۔
بھارتی پائلٹ نے کہا کہ میں نے پاک فوج کو باصلاحیت اور پیشہ ور اور نڈر پایا۔ پاک فوج نے بہترین اور متاثر کن صلاحیت کا مظاہر ہ کیا۔