مظفر گڑھ:ایک ہی خاندان کے 13افراد کا اقدام خودکشی

188

مظفرگڑھ(اے پی پی)ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی تھانہ شہرسلطان کے باہر اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش، پولیس اہلکاروں کی مداخلت پر کوشش ناکام، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ شہرسلطان کے موضع عنائت پور کے رہائشی شہزاد کا اپنے سسرال کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا ۔سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر شہزاد کے والد،بھائی،بہنوں سمیت خاندان کے 13افراد نے تھانہ شہر سلطان کے سامنے خودکشی کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ۔