لاڑکانہ، اشتہاری، روپوش و مطلوب 10 ملزمان گرفتار

252

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب 10 ملزمان کو گرفتار کرکے چرس، شراب، واٹر پمپ اور سولر پلیٹیں برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ نوڈیرو پولیس نے منشیات فروش پنھل چاچڑ کو تین کلو چرس سمیت، ولید پولیس نے اشتہاری و روپوش تین ملزمان سجاد چانڈیو، امیر بخش اور امرداد عرف پریم کو، وارث ڈنو ماچھی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری ملزم رجب سولنگی کو، اللہ آباد پولیس نے اغوا کے مقدمے میں روپوش ملزم نعمت اللہ کھوکھر کو، کے ٹی ممتاز پولیس نے منشیات فروش جام سرہیو کو، تین کلو چرس سمیت، بقاپور پولیس نے روپوش ملزم حکیم رند کو جبکہ سچل پولیس نے دو ملزمان نجیب اور شاہد پنہور کو شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب حیدری پولیس نے چوری شدہ واٹر پمپ اور سولر پلیٹ برآمد کرکے اصل مالک قائم خاصخیلی کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔