اسرائیل کے ساتھ تعلقات کب بحال کریں گے؟، سعودی عرب نے اعلان کردیا

658

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب صرف ایک ہی منصوبے کے تحت اسرائیل سے تعلقات معمول پر لائے گا جب فلسطین ایک خود مختار ریاست بن جائے گا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل جب فلسطینیوں کو ایک خودمختار ریاست فراہم کردے گا تب سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرلے گا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ان قیاس آرائیوں کو بھی رد کردیا جس میں کہا جارہا ہے کہ سودی عرب بھی جلد ہی اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات استوار کرنے والا بڑا ملک بن جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی ائرلائنز کی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی باضابطہ اجازت دے چکا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر کے مطالبے پر ریاض حکومت نے اسرائیل نوازی میں یہ پہلا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔