اماراتی پٹرولیم: تیل کے نئے ذخائر دریافت

428

ابوظہبی: معدنی وسائل سے مالا مال متحدہ عرب امارات کے لئے اچھی خبر، ملک میں تیل کے غیر روایتی نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جبکہ نئے ذخائر 2 ارب بیرل کے قریب ہونگے۔

اماراتی پٹرولیم سپریم کونسل کے مطابق  سپریم کونسل نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی صدارت میں منعقدہ آن لائن اجلاس کےدوران توجہ دلائی ہے کہ معدنی تیل کی نئی دریافت سے ابوظبی میں تیل کے روایتی ذخائر میں دو ارب بیرل کا اضافہ ہو گیا ہے۔

سپریم کونسل نے ادنوق کو لائحہ عمل کی منظوری دیتے ہوئے آئندہ 5 برسوں کے دوران 448 ارب درہم کی سرمایہ کاری بڑھانے کی منظوری دیدی ہے  اور  توجہ دلائی ہے کہ اس کی بدولت کمپنی اسمارٹ شرح نمو حاصل کر سکے گی۔

واضح رہے  ادنوق کو تیل اور گیس کے کنویں دریافت کرنے اور انہیں جدید شکل میں بنانے کے لیے نئے علاقوں میں کام کرنے کی سپریم کونسل نے اجازت دے دی ہے۔