اسلام آباد: 13 سال بعد پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی پہلی کھیپ خلیجی ملک کویت پہنچ گئی۔
وزارت اوور سیز پاکستانیز کے مطابق پہلی فلائٹ میں 221 ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کویت پہنچ گئے۔ ان میں پروفیشنلز میں ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور نرسز شامل ہیں۔
وزارت اوور سیز کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت سیکڑوں پاکستانی پروفیشنلز کو کویت میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔
گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بتایا تھا کہ کویت ایک ہزار سے زائد پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کو روزگار فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔
🇵🇰🇰🇼
Proud moment for 🇵🇰: 1st batch of 221 out of 600 Pakistani health professionals is all set to fly to Kuwait tomorrow.
This comes after a gap of 13 yrs, all thanks to the leadership’s vision & ppl of Kuwait.
Congrats Pakistan , you are our new ambassadors in your new home. pic.twitter.com/y1jxliQzza— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) October 21, 2020
کویت کے سفیر عبدالرحمن نے کہا تھا کہ کورونا کے مشکل وقت میں کویت کو ہیلتھ کیئر پروفیشنلز فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں اور کویت میں قیام کے دوران تمام پاکستانی ہنر مند افراد کو مکمل سہولیات فراہم کی جا ئیں گی۔
وزارتِ اوورسیز کی بڑی کامیابی۔ کویت کے ساتھ افرادی قوت کی برآمدگی کی بحالی۔ دو سو سے زائد ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی کل کویت روانگی۔ pic.twitter.com/pX2KMSYT2j
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 21, 2020