سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہوگا، ندیم بابر

534

لاہور:وزیر اعظم عمران کے معاون خصوصی  برائے پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ندیم بابر نے  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن( اپٹما )  آفس کا دورہ  کیا ،جہاں اپٹما رہنماؤں نے کورونا کی وجہ سے مارک اپ میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ندیم بابر نے اپٹما ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوئی سدرن کاشارٹ فال بھی بڑھ گیا ہے،اب سوئی سدرن کوایل این جی پر جانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیٹرولیم لیوی بڑھانا مجبوری تھی، محصولات میں کمی پورا کرنا بھی ضروری ہے۔