مسلم لیگ (ن) نے نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

188

سیالکوٹ (صباح نیوز) اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے عوامی رابطے کریں گے، پنجاب میں 5آئی جی تبدیل ہوچکے ہیں۔ حکومت کو ابھی تک یہ سمجھ نہیں آیا کون سا افسر اچھا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عقل سے عاری وزیراعظم کی سوچ میں جو آتا ہے وہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے ہاتھ میں قیادت ہو وہ قوم کے باپ ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم کو اس بیٹی کے سر پرہاتھ رکھنا چاہیے تھا وہ پولیس افسرکے بیان کے دفاع میں بیان دے رہے ہیں۔ یہاں ڈاکوں کو حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ٹارگٹ صرف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو بنایا جا رہا ہے۔