پاکستان ایکسپریس کو دینہ ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ اسٹاپ کرنے کی اجازت

119

لاہور (نمائندہ جسارت) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس (45UP/46DN) کو دینہ ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ اسٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عوام کو یہ سہولت تین ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی۔ فیصلے پر فوراً عملدر آمد ہوگا۔