پاکستان نے 5رنز سے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا

127

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا دورہ انگلینڈ اختتام کو پہنچا، ٹیم ٹیسٹ میں سیریز ہار کر اور ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کرکے وطن واپس۔قیام کے دوران 3ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 196رنز بنائے جس میں محمد حفیظ کے ناقابل شکست 66رنز شامل ہیں ۔میچ کی دوسری خاص بات ڈیبیو کرنے والے حیدر علی کی شاندار اننگز تھی جنہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری بناکر پہلے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ انہوں نے 54رنز اسکور کیے۔ بابر اعظم 21رنز بناکر آئوٹ ہویے۔ جورڈن نے 2وکٹ حاصل کیے۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز کے اختتام پر 185رنز بناسکی جبکہ اس کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ معین علی 61رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ اوپنر بینٹن 46رنز بنانے میں کامیاب ہویے۔