سازشی عناصر اپنا کام کرتے رہیں، حکومت 5سال پورے کرے گی، عثمان بزدار

184

ساہیوال(مانیٹر نگ ڈ یسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سازشی عناصر اپنا کام کرتے رہیں‘حکومت5برس پورے کرے گی۔ ساہیوال میں ارکان اسمبلی اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات کی، منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ،جس پر وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے انہیں مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی کو موٹروے سے منسلک کرنے کا جائزہ لیں گے، تحریک انصاف کی حکومت سابق ادوار کی خرابیاں درست کر رہی ہے،سابق حکومتوں نے نظام میں اتنا بگاڑ پیدا کیا جس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نظام بدل کر رہیں گے۔منتخب نمائندوں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار سب سے ملتے ہیں اور مسائل حل کرتے ہیں، عوامی خدمت کے سفر میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے شانہ بشانہ ہیں۔