غیر قانونی طور پر حج کرنے پر  936حاجیوں کو گرفتار کرلیا

792

 مکہ میں حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور وبا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے  936 حاجیوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے حکام  کا کہنا ہے کہ بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش میں 936 حاجیوں کو گرفتار کیا ہے، جن پر جرمانے  لگاکر سزائیں بھی دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ سعودی وازارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ ماہ ہی لوگوں کو خبردار کردیا تھا کہ اجازت نامے کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ ڈبل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے جون میں کورونا وائرس کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اس مرتبہ صرف 10 ہزار غیر ملکی اور مقامی حجاج کرام کوحج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔