پنجاب حکومت نے آٹاملزمالکان کے آگے گٹھنے ٹیک دیے

177

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے آٹاملز مالکان کے آگے گٹھنے ٹیک دیے اور 20کلوآٹے کا تھیلا 55روپے مہنگا کردیا گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی تمام شرائط مان لیںاور3ماہ سے برقرار ڈیڈ لاک ختم ہوگیا تاہم اس ڈیڈ لاک کے خاتمے نے شہریوں پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا ہے۔محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی تمام شرائط مانتے ہوئے 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 55 روپے کا اضافہ کرکے اس کی قیمت 860 روپے مقرر کر دی ہے۔نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت میں فی کلو2روپے 75پیسے اضافہ ہوگا۔ اوپن مارکیٹ میں آٹا 40روپے 25پیسے کے بجائے 43 روپے فی کلو ملے گا۔ قیمتوں کا اطلاق اگلے 2 ماہ کے لیے ہوگا۔مرکزی چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اس سلسلے میں اپنا آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری خوراک نے رات گئے میٹنگ بلا کر تمام شرائط مان لی ہیں۔