اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کی جائے گی، گورنر سندھ

526

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اداروں  کی ترقی کے لیے سے سیاسی مداخلت ختم کی جائے گی، صوبے بھر سے شکایات موصول ہورہی ہیں ، عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں اجلاس ہوا ، جس میں میں وفاقی وزیر توانائی عمرا یوب وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، اراکین صوبائی اسمبلی تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے اراکین، وفاقی سیکریٹری توانائی عمر رسول سمیت حیسکو اور سیپکو کے حکام  نے شرکت کی۔

اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے حلقوں میں لوڈ شیڈنگ کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حلقوں میں 12سے 15گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،صوبہ کے مختلف اضلاع میں 15سالوں سے بدعنوان افسران کی اجارہ داری ہے،ان افسران کو صوبائی حکومت کی مدد حاصل ہے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے سیپکو اور حیسکو حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تمام شکایات کا ازالہ 7روز میں کیا جائے گا۔

عمرایوب نے کہا کہ جلد سندھ کا دورہ کرونگا،شکایات کی مانیٹرنگ گورنر ہاؤس سے کی جائے گی،بجلی نظام میں مرمتی کام پر پیسے نہیں لیے جاسکتے،پیسے لینے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا،کچھ افسران کی انفرادی طور پر انکوائری کی جارہی ہے۔