بیلجیم، مغربی کنارے پر قبضے کے خلاف مظاہرہ

660

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطین کے مغربی کنارے (غرب اردن) میں غیرقانونی یہودی بستیوں اور اردن وادی کے الحاق پلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں دنیابھر کی امن پسند تنظیموں سمیت فلسطینی عوام نے ٹرون اسکوائر کے قریب امریکی سفارت خانے کے باہر اسرائیل مخالف نعرے لگائے گئے۔

Palestinians rally against Trump Mideast plan – EURACTIV.com

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور “فلسطین زندہ باد”،  “اسرائیل فلسطین کو اپنی کالونی بنا رہا ہے فلسطین تکلیف میں ہے” جیسے نعرے درج تھے۔

دوسری جانب مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کررکھے تھے ۔

مزید پڑھئیے: اسرائیل فلسطینی اراضی ہتھیانے سے باز رہے، سعودی عرب

واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے یکم جولائی سے مغربی کنارے ، وادی اردن اور بحر مردار سمیت فلسطین کے کئی علاقوں کو اپنی خود مختاری میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی برادری کی طرف سے اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کی سخت مخالفت کی جا رہی ہے تاہم صہیونی ریاست فلسطینی اراضی غصب کرنے کی سازش پرقائم ہے۔

Opinion – Middle East Monitor

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 جنوری کو اسرائیل کے صدر بنیامین نیتان یاہو کے ساتھ وائٹ ہاوس میں کی گئی پریس کانفرنس میں نام نہاد مشرق وسطیٰ امن پلان کا اعلان کیا تھا  جیسے فلسطینیوں نے ماننے سے واضح انکار کردیا تھا ۔

دوسری جانب غرب اردن (مغربی کنارے) کو  اسرائیل  میں شامل کرنے کی صہونی کوششوں پر حماس پہلے ہی خبردار کرچکی ہے کہ “اگراسرائیل نے مغربی کنارے پر قبضے کی کوشش کی تو ایسی انتفادہ ہوگی جو اسرائیل اور عالمی دنیا نے کبھی نہیں ہوگی “۔

یاد رہے کہ بیلجیم ، یورپی یونین سمیت مشرق وسطیٰ  اور اقوام متحدہ  پہلے ہی اسرائیل کو خبردار کرچکے ہیں کہ  ” مغربی کنارے پراسرائیلی قبضہ خطے کیلئےخطرناک  ثابت ہوسکتا ہے “۔