حکومت قادیانیوں کی سرپرستی کررہی ہے‘ مجلس احرار اسلام

204

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو حکومت پاکستان اکاموڈیٹ کر رہی ہے اور بعض قادیانی سرکاری پالیسیوں پر اثرانداز بھی ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی دفتر سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پیمرانے کیڈ زون کے نام پر ایک ٹی وی چینل کی منظوری دے رکھی ہے جس سے اسلامیان پاکستان کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں، اس کا سدباب کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ملک و آئین اور اسلام کے دشمن ہیں، ان سے خیر کی توقع کبھی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کر کے اپنے آپ کو قوم کے سامنے مشتبہ نہ بنائے۔