بلوچستان پرائیویٹ اسکولز الانس نے مزید اسکول بند رکھنے کی مخالف کردی

252

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان پرائیویٹ اسکولز گرینڈ الائنس نے حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے صوبے بھر میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا ہے ۔ پرائیویٹ اسکول گرینڈ الائنس کے ترجمان نذرمحمد بڑیچ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں 8لاکھ سے زائد بچے نجی اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں مگر گزشتہ 6ماہ سے نجی اسکول بند ہونے کی وجہ سے صوبے تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ اسکولوں سے وابسطہ پچاس ہزار سے زائد اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف بے روزگار ہوگیا ہے ، صوبے کے تمام نجی اسکولز کرایے کی عمارتوں میں قائم ہیں مگر کرایہ ادا نہ کرنے پر بیشتر مالکان نے اپنے گھروں کو بھی خالی کروادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہم نے حکومت کے ساتھ تعاون کیا مگر حکومت نے دیگر تمام شعبوں کو کھولنے کی اجازت دی مگر پرائیویٹ اسکولز کو کھولنے نہیں دیا گیا جو سراسر انصافی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پرائیویٹ اسکولز گرینڈ الائنس کے رہنمائوں نے کئی بار حکومت سے اسکولز کھولنے کا مطالبہ بھی کیا مگر اس باوجود اسکولز کو کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اب پرائیویٹ اسکولز اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں اور اگر حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے ساتھ اسکولز کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔