حکومت کا معاشی پیکج سیاسی رشوت ہے ،رانا ثنااللہ

172

فیصل آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ خان نے حکومت کے معاشی پیکج کو سیاسی رشوت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ درپردہ ٹائیگرفورس کے ذریعے پی ٹی آئی کے کارکنوں،ووٹرزاورسپورٹرزکومالی فائدہ پہنچایاجائے گا، طے شدہ منصوبے پراپنے حلقے مضبوط بنانے کی ناکام کوشش کی جائے گی جس کابہت بڑاردعمل آئے گا۔ لاک ڈائون کے نتائج تباہ کن ثابت ہوئے ہیںحکمران اس کے مقاصدحاصل نہیں کرسکے۔ صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ لوگوںکے کاروباراورمعیشت کو تباہ کردیاگیا ،اب لوگ خودکاروبارشروع کردیںگے ان کے ساتھ حکومت تصادم کی پوزیشن میںنہیں ، حکمران 18 ویں ترمیم میںصوبوںکے اختیارات کنٹرول کرنااوران کا حصہ کم کرناچاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ شیخ رشید میڈیا میںان رہنے کے لیے کبھی گیٹ 4کبھی حکومت کے ٹائوٹ اورکبھی نیب کے موکل بن جاتے ہیں۔ وہ جھوٹے اورگپ شپ لگانے والے نائب قاصدکی طرح ہیں جواپنے درجے کے شخص سے ملاقات کرکے بڑے صاحب سے ون ٹوون ملاقات میں اہم باتوں کادعویٰ کرتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںکمی کے بعد وزیراعظم کی طرف سے مہنگائی کم کرنے کے اعلان پر انہوںنے کہاکہ ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لیے حکومت کی نہ کوئی پلاننگ ہے نہ بہترکارکرردگی ۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے ورکنگ کی ضرورت ہے مگراس کی توجہ نہیںہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹرانسپورٹرز، چیمبرز آف کامرس اور دیگرتجارتی تنظیموںکے ساتھ مشاورت کرکے انہیںقائل کیاجائے۔حکمرانوںمیں شعورنہیںوہ صرف پریس کانفرنسز ،اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی اورگھٹیاگفتگوکرسکتے ہیں۔عمران خان بصیرت سے محروم ہیں۔