چین سے آنے والی کورونا کٹس تصدیق شدہ ہیں،این ڈی ایم اے

461

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے چین سے آنے والی کٹس چینی حکومت سے تصدیق شدہ ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فواد چوہدری کے ٹوئٹر  بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین سے کورونا وائرس سے متعلق جو کٹس آرہی ہیں وہ پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے سے آرہی ہیں اور یہ چینی حکومت سے تصدیق شدہ ہیں لہذا غیر تصدیق شدہ کٹس کا کوئ احتمال نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب غیرتصدیق شدہ کٹس کی بھرمار ہوگئی ہے

یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو خبر دار کیا تھا کہ اب غیر تصدیق شدہ کٹس کی بھر مار ہورہی ہے۔