اب غیرتصدیق شدہ کٹس کی بھرمار ہوگئی ہے،فواد چوہدری

538

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب غیرتصدیق شدہ کٹس کی بھرمار ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں صوبائی حکومتوں اور NDMA کو خبردار کرے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک صرف چین کی کٹس آرہی تھیں،اب غیرتصدیق شدہ کٹس کی بھرمار ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درآمدشدہ کٹس میں تمام خصوصیات موجود نہیں، ہماری اپنی کٹس آجائیں تو یہ غیریقینی صورتحال ختم ہوجائےگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیسٹ کا درست ہونا بھی ضروری ہے اور مریض کوصحت مند ظاہر کیا جائے تویہ تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 1866 ہوگئی ہے جبکہ 25 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔