کورونا وائرس: ملک بھر میں فوج کو طلب کر لیا گیا

589

اسلام آباد: صوبوں کے لاک ڈائون کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات سخت کرنے کے لیے ملک میں فوج تعینات کردی گئی۔

چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کے بعد حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے ملک میں فوج تعینات کردی ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوجی جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کروناوائرس سے متاثر افراد کی تعداد803ہوگئی ہے۔