دو دن میں اہم فیصلہ کروں گا: چیئرمین ایف بی آر

554

قومی ٹیکس ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ایک سے دو دن میں اہم فیصلہ کروں گا۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں تاہم انہوں نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔

آج ایک تقریب کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے استعفیٰ دے دیا ہے؟ تو انہوں نے جواب میں کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے، صحت سے متعلق ڈاکٹروں سے مشورہ لے کر اہم فیصلہ کروں گا۔


یہ خبر بھی پڑھیں:

عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا: چیئرمین ایف بی آر